(ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں8 سالہ بچہ کھلے ہوئےگٹر میں گرکر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچےکےکھلےگٹر میں گرنےکا واقعہ شاہ فیصل کالونی 2 نمبر میں پیش آیا۔
گٹر میں تیز بہاؤ کی وجہ سے لاش بہہ کرکورنگی پل کے نیچے نالے تک پہنچ گئی۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بچےکی لاش جائے وقوعہ سے تقریباً 2 کلو میٹر دور سے ملی ہے۔
ایمبولینس سروس کے عملے نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچےکی لاش گٹر سے نکالی۔
خیال رہے کہ 8 سالہ عباد محمود آباد سے فنکشن میں شاہ فیصل کالونی کے شادی ہال میں آیا تھا، باہر نکلا تو کھلےگٹر میں گرگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سال 2024 میں کراچی میں 19 بچے گٹر اور نالوں میں گر کر جاں بحق ہوئے۔