بجٹ آئی ایم ایف فریم ورک میں رہتے ہوئے تیار کررہے ہیں، علی پرویزملک

بجٹ آئی ایم ایف فریم ورک میں رہتے ہوئے تیار کررہے ہیں، علی پرویزملک
کیپشن: The budget is being prepared within the IMF framework, Ali Pervaiz Malik

ویب ڈیسک: وزیر مملکت برائے خزانہ و توانائی علی پرویز ملک  نے کہا ہےکہ بجٹ کو آئی ایم ایف فریم ورک میں رہتے ہوئے تیار کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ ملک کا بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، آئندہ ہفتے بجٹ پیش کرنے کی تیاری جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کس سیکٹر پر کتنا ٹیکس ہوگا ابھی اس پر تبصرہ قبل از وقت ہوگا تاہم بجٹ کو آئی ایم ایف فریم ورک میں رہتے ہوئے تیار کر رہے ہیں، بجٹ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم ہی کریں گے۔

 وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بعض سٹے باز غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں، امید ہے مانیٹری پالیسی نرم ہوگی۔

Watch Live Public News