دنیا بھر کے ساتھ آج پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، مختلف شہروں میں ریلیاں اور پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ یہ دن منانے کا مقصد صنفی مساوات کو فروغ دینا اور خواتین کی سماجی ، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ رواں برس دن کا موضوع ہے پائیدار مستقبل کیلئے صنفی مساوات کی اہمیت. لاہور میں عورت مارچ آج دوپہر 2 بجے پریس کلب سے ایجرٹن روڈ تک نکالا جائےگا، ضلعی انتظامیہ نے مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ویمن پارلیمنٹرین کے زیر اہتمام مشاعرہ منعقد کیا گیا جس میں خواتین پارلیمنٹرین نے بھی غزلیں اور اشعار پڑھے۔
خاتون اول ثمینہ علوی نے کہا ہے کہ خواتین کی معاشی خود مختاری کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، خواتین حوصلے اور عظمت کے ساتھ آگے بڑھیں۔