جہلم: گیس لیکج کی وجہ سے کمرے میں آتشزدگی، ماں اور 4 بچے جھلس گئے

جہلم: گیس لیکج کی وجہ سے کمرے میں آتشزدگی، ماں اور 4 بچے جھلس گئے
کیپشن: جہلم: گیس لیکج کی وجہ سے کمرے میں آتشزدگی، ماں اور 4 بچے جھلس گئے

ویب ڈیسک: جہلم میں گیس لیکج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں خاتون اور اس کے 4 بچے جھلس گئے جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماں اپنے 4 بچوں کے ساتھ ایک ہی کمرے میں ہیٹر لگا کر سو رہی تھی کہ گیس لیک ہونے کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، نیند کی وجہ سے تمام افراد کو سنبھلنے کا موقع نہ ملا اور وہ بری طرح جل گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ سے جھسلنے والے تمام افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Watch Live Public News