مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست مسترد,اسدطور کو جیل بھیجنےکاحکم

مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست مسترد,اسدطور کو جیل بھیجنےکاحکم
کیپشن: مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست مسترد,اسدطور کو جیل بھیجنےکاحکم

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ولاگر اسد طور کی اپیل کو نمٹاتے اور مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسد طور کی جسمانی ریمانڈ کے خلاف نظرثانی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔

 ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا نے اسد طور کی درخواست کو نمٹا دیا۔جج طاہر عباس سپرا کے فیصلے کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسد طور کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا ہے۔

جج طاہر عباس سِپرا نے فیصلے میں کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کر دیا ہے اس لیے ملزم کی اپیل کو نمٹایا جاتا ہے۔

 جج طاہرعباس سِپرا نے اسد طور کو کیس سے ڈسچارج کر کے مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کو مسترد کر دیا ہے۔

اسد طور کو گرفتار کرنے کے بعد تین بار وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا گیا۔

پہلی بار اسد طور کا پانچ روزہ جسمانی ریماند دیا گیا جبکہ دوسری بار تین روزہ اور تیسری مرتبہ دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا۔