شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

لاہور(پبلک نیوز) پبلک نیوز کے مطابق امیگریشن حکام نے اپوزیشن لیڈر اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کو لاہور ائیرپورٹ پر روک لیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف بیرون ملک روانہ نہ ہو سکے، ایف آئی اے حکام نے ان سے کہا کہ سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں، بورڈنگ کارڈ جاری ہونے کے بعد ایف آئی حکام نے اپوزیشن لیڈر کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام سے تحریری وجہ مانگنے پر انہیں آف لوڈ فارم دیا گیا جس میں بتایا گیا ہےکہ شہبازشریف کےحوالے سے سسٹم ابھی اپ ڈیٹ نہیں ہوا ہے۔ بیرون ملک روانگی کی اجازت نہ ملنے پر شہباز شریف واپس گھر چلے گئے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے معاملے پر کہا کہ سسٹم اپ ڈیٹ نہ ہونے کی بنیاد پر شہباز شریف کو روکے جانا بدنیتی ہے، ایف آئی اے عمران خان کے حکم پر توہین عدالت کر رہی ہے، کہا ان چھوٹی حرکتوں سے شہباز شریف کو فرق نہیں پڑے گا۔

عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ زلفی بخاری کا نام ڈیڑھ گھنٹے میں ای سی ایل سے نکل سکتا ہے، شہبازشریف کا نام تو ای سی ایل میں تھا ہی نہیں، کہا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا پل شہزاد اکبر ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔