پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،08 مئی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،08 مئی 2021
سعودی عرب پاکستان کو ڈویلپمنٹ فنڈ سے 500 ملین ڈالر فراہم کرے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں عمران خان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات کا ماحول انتہائی دوستانہ تھا، سعودی عرب اور پاکستان کے مابین ایک اعلیٰ سطح کوآرڈینیشن کونسل قائم ہوگی، سعودیہ کو اگلے دس سال کے دوران، دس ملین، افرادی قوت درکار ہوگی، جس کا زیادہ حصہ پاکستان سے لیا جائے گا۔جعلی حکومت نے عدالتی فیصلے کی کھلی خلاف ورزی کی، مریم نواز کہتی ہیں کہ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہباز شریف کو بیرون ملک جانےسے روکنا قابل مذمت ہے، یہ ظاہر کرتا ہے کہ سیلیکٹڈ کس قدر اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سے خوف زدہ ہیں۔بلیک لسٹ میں نام ڈالنا یا نکالنا ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کا اختیار ہے، فواد چودھری کہتے ہیں شہباز شریف کے وکلاء کی طرف سے عدالتی فیصلے کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کی ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی گئی، صرف زبانی باتوں پر ریکارڈ میں تبدیلی نہیں کی جاسکتی،حکومت اس فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کرے گی۔بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقید، کہتے ہیں عمران خان نے 25 سال اس لئے جدوجہد کی کہ ہر پاکستانی کو پونے دولاکھ روپے کے حکومتی قرضے کے بوجھ تلے دباسکیں، حکومت اب تک 33 ارب ڈالر سے زائد کا غیرملکی قرضہ لے چکی ہے، شاہانہ اخراجات 28 سالہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہوچکے ہیں، بجلی ڈھائی کھرب اور گیس کے شعبے میں گردشی قرضہ 350 ارب سے زیادہ ہوچکا ہے۔

Watch Live Public News