پشاور ( پبلک نیوز) آڈیو ٹیپ کی تحقیقات مکمل ہونے پر انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ کمیٹی نے سرکاری حکام، اشتہاری کمپنی اور دیگر متعلقہ لوگوں کے بیانات قلبند کیے۔ جس کے بعد سابق مشیر برائے اطلاعات وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اجمل وزیر خان کو کلین چیٹ مل گئی۔
کامران بنگش کا کہنا ہے کہ فرانزک سائنس لیبارٹری میں آڈیو ٹیپ کی تصدیق نہیں ہو سکی یا یوں سمجھ لیں اجمل وزیر سے منسوب اس سے کسی نتیجہ خیز مواد کی تصدیق نہ ہو سکی۔ وزیر اعلیٰ نے اجمل وزیر کی حد تک تحقیقاتی رپورٹ فائل کرنے کے احکامات جارے کر دیئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال سابق مشیر اطلاعات اجمل وزیر کی ایک آڈیو لیک ہو گئی تھی۔ آڈیو میں اجمل وزیر اشتہاری کمپنی سے اشتہارت اور کمیشن کے سلسلہ میں بات چیت کر رہے تھے۔