ماہرہ خان نے بھارتی ڈرامہ سائن کر لیا

ماہرہ خان نے بھارتی ڈرامہ سائن کر لیا

ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستان کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے بھارتی چینل کے ساتھ ڈرامہ سیریز سائن کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نجی چینل کی جانب سے ایک ڈرامہ سیریز " یارجولاہے" کے نام سے بنائی جا رہی ہے۔ اس ڈرامہ سیریز کو 12 قسطوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس کی پہلی قسط 15 مئی کو پیش کی جائے گی۔

پاکستانی اداکارہ اس بھارتی ڈرامہ سیریز میں پاکستان کے معروف شاعر احمد ندیم قاسمی کی شاعری پڑھتی ہوئی نظر آئیں گی۔ خیال رہے کہ یار جولاہے کے ذریعہ مختلف شعراء کو ان کی شاعری پڑھتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان اس سے قبل سے بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان کے بالمقابل فلم ' رئیس' میں بطور ہیروئن کام کر چکی ہیں۔ گزشتہ کچھ سالوں سے دونوں ممالک کی جانب سے فنکاروں پر ایک سے دوسرے ملک میں کام کرنے پر پابندی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔