جو کچھ میرے پاس ہے سب میری ماں کی وجہ سے ہے

جو کچھ میرے پاس ہے سب میری ماں کی وجہ سے ہے
کراچی (ویب ڈیسک ) پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کا کہنا ہے کہ آج جو کچھ بھی میرے پاس ہے یہ سب میری ماں کی وجہ سے ہی ہے. پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے باعث تیزی سے مقبول ہونے والے اداکار عمران اشرف نے اپنی کامیابی میں والدہ اور اہلیہ کے کردار کے حوالے سے باتیں مداحوں سے شیئر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے بیگم خوش قسمت ثابت ہوئیں اور نکاح کے بعد بہت کامیابیاں ملیں ۔ ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران اشرف نے بتایا کہ والدہ نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں، میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن اتنا ضرور کہوں گا کہ اللہ نے میری والدہ کو ان کے صبر کا صلہ دیا ہے، جو کچھ میرے پاس ہے یہ سب میری ماں کا ہے میرا نہیں ہے۔ اپنی کامیابی میں والدہ کے کردار سے متعلق بتاتے ہوئے عمران اشرف کا کہنا تھا جب میرے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ تھی تو مجھے لگ رہا تھا کہ مجھ سے نہیں ہو پائے گا لیکن والدہ سب کچھ چھوڑ کر مجھے سپورٹ کرنے کے لیے کراچی آ گئیں اور انہوں نے کہا کہ’جاؤ‘ ہر چیز اچھی ہو گی۔ عمران اشرف نے مزید کہا کہ میری کامیابی میں فیملی کا بھی بڑا عمل دخل ہے، اہلیہ میرے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوئیں کیونکہ نکاح کے بعد انہیں بہت سی کامیابیاں ملیں، نکاح میں بڑی برکت ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔