آج دینا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے

آج دینا بھر میں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
لاہور (ویب ڈیسک ) آج پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ماؤں کا عاملی دن منایا جارہا ہے۔ صبر ، شفقت ،خلوص اور پیار سے بھر پور ماں کے اس رشتے کو لوگ خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس ترین رشتے کی عظمت و اہمیت کو اُجاگر کرنا اور ماں کے لیے احترام اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ ہر سال ماؤں کی عظمت کے گُن گانے کے لیے مئی کے دوسرے اتوار کو ’’ مدرز ڈے‘‘ کا نام دے کر ایک دِن منایا جاتا ہے۔ یاد رہے، یہ اُس معاشرے کی رسم ہے، جہاں ماؤں سے اولڈ ہومز یا پھر کبھی کبھار اُن کے گھر جاکر تحائف کے ساتھ ملنا یا اُنہیں سیرو تفریح کے لیے لےجانا عام روایت ہے . ایسا اس لیے ہے کہ وہاں نہ ماؤں کے پاس اولاد کے لیے وقت ہے اور نہ اولاد کے پاس اپنے والدین کے لیے۔ ایسے میں ان عالمی ایّام کو بھی ایک نعمت سمجھا جاتا ہے، تب ہی ان کا اہتمام اس شدّومد سے ہوتا ہے۔ دُنیا کے ہر خطّوں اور ہر زبانوں میں ماؤں کی عظمت کے گیت گائے جاتے ہیں۔ ماں ایک ایسی ہستی ہے جسے شفقت، خلوص اور صبر کا پیکر بناکر دنیا میں اتارا گیا، ماں قدرت کا وہ تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں عظیم قربانیاں دے کر بچوں کو پروان چڑھانےوالی ہستی ماں کو سلام پیش کرنا ہے۔ زندگی کی کتاب کا سب سے حسین کردار ماں ہی تو ہے کیوں کہ ماں تم سا کوئی نہیں ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔