سردیوں میں آملے کا استعمال کسی نعمت سے کم نہیں

سردیوں میں آملے کا استعمال کسی نعمت سے کم نہیں
لاہور: (ویب ڈیسک) آملہ وٹامن سی کا ایک بہترین ذریعہ ہے اور یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہے۔ یہ سردیوں میں جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ سردیوں کا موسم شروع ہو چکا ہے۔ اس موسم میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ بدلتے موسم کے اس دور میں آملے کا استعمال بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔ ڈاکٹروں اور غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آملہ وٹامن سی کا بہت اچھا ذریعہ ہے اور یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہے۔ یہ سردیوں میں جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ سردی کے مسائل جیسے بالوں کے گرنے کا مسئلہ، تیزابیت، وزن میں اضافہ وغیرہ پر قابو پانے میں مدد کرتا ہے۔ آملہ کا استعمال آپ کے جسم کی قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے۔ آملہ کے دیگر عجائبات کے بارے میں بات کریں تو یہ پھل سردیوں کے عام مسائل جیسے وائرل انفیکشن، نزلہ اور زکام کو دور رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ ذیابیطس، کینسر، دل کی بیماریوں کو دور رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس سے بال گرنے کا مسئلہ دور ہو جاتا ہے۔ سردیوں کے موسم میں قبض کا مسئلہ بہت عام ہے۔ ایسی صورت حال میں آملہ قبض کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ سردیوں میں آملہ پاؤڈر کھا سکتے ہیں۔ اس کے جوس کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔ ایک چائے کا چمچ آملہ ایک کپ گرم پانی میں ملا کر پی لیں۔ اس کے ساتھ اگر آپ چاہیں تو آملے اچار کا اچار یا مارملیڈ کھا سکتے ہیں۔