پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،09 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،09 نومبر 2021
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں ٹی ٹی پی (تحریک طالبان پاکستان ) سے مذاکرات کی تصدیق کی ہے. ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی سے آئین پاکستان کے تحت مذاکرات ہو رہےہیں موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ میں پاکستان دنیا بھر کے لئے قابل تقلید ملک بن گیا۔ گلاسگو کلائمٹ چینج سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری تحریک لبیک پاکستان پر عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ۔ محکمہ داخلہ نے انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا ریفرنس کابینہ سے واپس منگوایا کورونا وبا کے باعث ایک روز میں مزید 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 449 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح ایک اعشاریہ صفر سات فیصد رہی۔ فعال مریضوں کی تعداد 22 ہزار 733 ہو گئی، ایک ہزار 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، عدالت سے چند قدم کی دوری پر 22 سالہ لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او گجرات سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔