غزہ : اسرائیل کا انسانی امداد پر حملہ ،آئی سی آر سی کی قافلے پر حملے کی مذمت

غزہ : اسرائیل کا انسانی امداد پر حملہ ،آئی سی آر سی کی قافلے پر حملے کی مذمت
غزہ :‌ اسرائیل نے غزہ میں اب انسانی امداد پر بھی حملے شروع کردیے ہیں۔ ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی ( آئی سی آر سی) کا کہنا ہے کہ وہ "شدید پریشان" ہیں کہ اس کے پانچ ٹرکوں اور دو آئی سی آر سی گاڑیوں پر مشتمل انسانی امدادی قافلہ جو غزہ شہر میں صحت کی سہولیات کے لیے جان بچانے والا طبی سامان لے کر جا رہا تھا، منگل کو آگ کی زد میں آ گیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں دو ٹرکوں کو نقصان پہنچا اور ایک ڈرائیورا ہلکار زخمی بھی ہوا۔ غزہ میں آئی سی آر سی کے وفد کے سربراہ ولیم شومبرگ نے کہا کہ "یہ وہ حالات نہیں ہیں جن کے تحت انسانی ہمدردی کے عملے کام کر سکتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ "ہم یہاں ضرورت مند شہریوں کو فوری امداد پہنچانے کے لیے موجود ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانا کہ اہم امداد طبی سہولیات تک پہنچ سکے بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت ایک قانونی ذمہ داری ہے۔"

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔