راولپنڈی ( پبلک نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں چار ماہ بہت اہم ہیں۔ ملک الیکشن کی طرف جا رہا ہے۔ عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے قریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی۔ ن لیگ دو نہیں تین گروپس میں بٹے گی۔ اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے۔ مہنگائی ہے لیکن اس پر قابو پا لیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان مغرب کو دیکھ رہے۔ سیاست مشرق سے طلوع ہو رہی۔ میں وہ سیاستدان نہیں جو کہوں مہنگائی نہیں ہے۔ عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پائیں گے۔ اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنیوالے منہ کے بل گریں گے۔ 22 تاریخ سے سیاست میں تیزی آئی ہے۔ اگلے 120 دن پاکستانی سیاست کے لیے بہت اہم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو 2 کے بجائے 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں۔ طور خم بارڈر کھلا ہے، چمن پر تھوڑا مسئلہ ہے جسے ٹھیک کریں گے۔