اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیرخزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کرانے کا مشروط فیصلہ کر لیا گیا۔ حکومت پہلے پنجاب کی سینیٹ نشست کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔ خیبر پختونخوا میں نشست خالی کرانے کے لئے کس سینٹر سے استعفی لیا جائے گا؟ مشاورت جاری ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹ الیکشن لڑانے کا حکومتی پلان تیار کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے الیکشن لڑانے کا مشروط فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ حکومت پہلے پنجاب کی سینیٹ نشست کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔ فیصلہ حق میں نہ آنے کی صورت میں پنجاب کے بجائے کے پی سے الیکشن لڑایا جائے گا۔ خیبرپختونخوا میں نشست خالی کرانے کے لیے کس سینیٹر سے استعفی لیا جائے گا اس پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔ 16 اکتوبر کو شوکت ترین سے وفاقی وزیر کا عہدہ واپس وزیراعظم کے پاس چلا جائے گا۔ وفاقی وزیر کے طور پر 6 ماہ کی آئینی مدت پوری ہونے پر شوکت ترین کو مشیر بنا دیا جائے گا۔ شوکت ترین مشیر بننے کے بعد مختلف اہم کمیٹیوں کی سربراہی بھی نہیں کر سکیں گے۔ پارلیمانی کمیٹیوں کی شرائط کے تحت حماد اظہر کو ماضی کی طرح دوبارہ وفاقی وزیر کا عارضی عہدہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ سینٹر منتخب ہونے کے بعد شوکت ترین کو وفاقی وزیرخزانہ مقرر کر دیا جائے گا۔ آئین کے تحت وزیر اعظم کسی بھی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ کے لئے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔۔ شوکت ترین کی بطور وفاقی وزیر مدت 16 اکتوبر کو پوری ہوگی۔