ویب ڈیسک: اسلام آباد تعویز گنڈوں اور کالے علم کی آڑ میں خاتون سے مبینہ زیادتی، تھانہ سنبل میں خاتون کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق کالا علم کرنے والے عامل اور اس کے سہولت کار کو نامزد کرلیا گیا، مقدمہ کے متن میں متاثر خاتون نے بتایا کہ گھریلو حالات سے تنگ تھی جس پر ملزم نے عامل سے ملاقات کروائی ، عامل نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے کی صورت میں نقصانات کی دھمکیاں دیں، تھانہ سنبل پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی۔