مورگن درجہ بندی نے پاکستان کی معاشی تنزلی کی تصدیق کردی

مورگن درجہ بندی نے پاکستان کی معاشی تنزلی کی تصدیق کردی
لاہور ( پبلک نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان کو دنیا کی 20 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیاگیا ، تین سال میں پاکستان کا معاشی ترقی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لئے سازگار ملک ہونے کا درجہ بھی چھن گیا، افسوس ہے ، مورگن درجہ بندی تصدیق کررہی ہے کہ پاکستان کی معیشت کا حجم سکڑ چکا ہے، سرمائے کی قلت کا سامنا ہے ۔ ایک بیان میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ معیشت سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی عوام کو درپیش شدید مشکلات اور مصائب کا اعتراف ہے ، مورگن سٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں ، ’ایم ایس سی آئی‘ کا پاکستان کو ’فرنٹئیر مارکیٹس‘ میں شمار کرنا ملکی معاشی بدحالی کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے نکلنے کا مطلب ہے کہ ہمارے خدشات درست نکلے ، یہ عالمی درجہ بندی اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ حکومتی معاشی اعدادوشمار عالمی سطح پر مسترد ہوئے ہیں، عمران نیازی کو عوام خوشحال اور عالمی اداروں کو بدحال نظر آرہے ہیں، پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک اور باعث تشویش ہے ۔

Watch Live Public News