وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہناہے کہ افغانستان میں نگران سیٹ اپ کے اعلان پر ردعمل دینا قبل از وقت ہوگا،پاکستان نے طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کی،اب بھی غیرملکیوں کے انخلاء میں کاوشوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا،کہا بھارت مسلسل پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے راولپنڈی اور اسلام آباد میں مون سون کی جھڑی،گزشتہ روز سے بارش وقفے وقفے سے جاری،راولپنڈی میں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں،ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح نارمل ہے،لاہور میں بھی بادلوں کے ڈیرے ،محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی گجرات میں جگو ہیڈ کے قریب گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، 8 ماہ کی بچی اور خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق،4کو بچالیاگیا، بارش اور پھسلن کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر برساتی نالے میں جاگری افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد پہلا دن، محمد احسن اخوند قائم مقام سربراہ ،ملا عبدالغنی برادر معاون ریاست الوزراءمنتخب، مولوی محمد یعقوب مجاہد وزیردفاع، سراج الدین حقانی وزیرداخلہ، ملا خیراللہ وزیراطلاعات مقرر، ملا امیر خان متقی وزیرخارجہ ہوں گے۔ پاکستان کی مداخلت سے متعلق پراپیگنڈا 20سال سے چل رہا ہے، نائب وزیراطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کہتے ہیں ہمارے معاملات میں پاکستان سمیت کسی بھی ملک کی مداخلت نہیں،کوئی ثابت نہیں کرسکتا کہ ہمارے اقدامات سے پاکستان کو فائدہ ہوا، کہا پنج شیر کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، مظاہرے کرنے والے بیرونی ایجنڈے پر ہیں ۔