امید ہے مریم صفدر نیا قطری خط نہیں لائیں گی

امید ہے مریم صفدر نیا قطری خط نہیں لائیں گی
اسلام آباد ( پبلک نیوز)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شریف فیملی سے جب احتساب کا سوال ہوتو یہ سارے بیمار ہوجاتے ہیں، آج تو ان کا وکیل بھی بیمار ہوگیا ہے،امجد پرویز پچھلے ہفتے سماعت سے ایک روز قبل نیب عدالت میں پیش ہوئے لیکن اپیلوں میں پیش ہونے سے قاصر ہیں، کرپشن کیس میں مریم صفدر 7سال سزا، دو ملین پاؤنڈ جرمانہ، 4فلیٹس کی بینیفشنل آونر ثابت ہوئیں۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سزاؤں کے خلاف اپنی دائر کی ہوئی اپیلوں پر اب فیصلہ ہونا چاہیے، اگر انہوں نے چوری نہیں کی تو روزانہ کی بنیاد پر کہیں کہ عدالت اس کی سماعت کرے،نیب عدالت کو تو ثبوت نہیں دےسکے، امید ہے کہ اب نیا قطری خط نہیں لائیں گی،نواز شریف کو پہلے فرار کرایا،وہ بھگوڑے بنے ہوئے ہیں،وہاں عیش و عشرت کی زندگی گذار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ملک میں لوٹ مار کر کے باہر گئے ہیں،ان کے پاس عدالت میں پیش کرنے کے لئے کچھ نہیں ہے، پاکستان کے عوام کا مطالبہ ہے کہ یہ کیسز منطقی انجام تک پہنچنا چاہتے، پیپلز پارٹی اور ن کا مقابلہ اپوزیشن لیڈر کے لئے ہیں،ش پر م حاوی ہوچکی ہے،آپس کی لڑائی بہت بڑی کنفوزن ہے، قیادت کے فیصلے ٹاس پر ہوا کرینگے، آج کے دن کس نے قیادت کرنی ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ احتساب کا عمل پہلی مرتبہ شروع ہوا ہے،پہلے تو ایک ایک دوسرے کے ساتھ مک مکا کرلیتے تھے،سزا یافتہ لوگ ضمانتوں پر ہیں،آئے روز بھاشن دیتے ہیں کہ ان کی اپیلوں کے فیصلے ہونے چاہیے، سیاہ مکروہ چہرہ قوم کے سامنے کھل کر آگیا ہے،احتساب کے عمل سے بھا گنے نہیں دیں گے انھیں قانون کے تابع لائیں گے۔

Watch Live Public News