مختلف شہروں میں بارش، حبس ٹوٹنے سے موسم خوشگوار

مختلف شہروں میں بارش، حبس ٹوٹنے سے موسم خوشگوار
پبلک نیوز: گوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے شہر میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر اور مضافات میں ہونے والی بارش نے شہر کا موسم خشگوار کر دیا۔ بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ جی ٹی روڈ بھی زیر آب آ گیا۔ بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ دوسری جانب کامونکی شہر اور گردونواح میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ گرمی کی شدت میں کمی ہوئی۔ علاوہ ازیں سیالکوٹ شہر و گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اطلاعات ہیں۔ قبل ازیں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بارش ہوئی۔ بارش کے آخری سپیل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارشیں ہو رہی ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔