شیخ نہیان بن مبارک کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان

شیخ نہیان بن مبارک کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان
اسلام آباد: شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے وزیر کلچر، نوجوانان اور سماجی ترقی شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے بڑی مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 10 ملین ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔پاکستانی سیلاب متاثرین کے لئے انفرادی سطح پر دیاجانے والا یہ اب تک کا سب سے بڑا عطیہ ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے متاثرین کی فراخ دلانہ مدد پرشیخ نہیان بن مبارک آل نہیان سے اظہار تشکر کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کا شیخ نہیان بن مبارک کوشکریہ کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی پاکستانی عوام سے بے لوث محبت اور انسانیت کے لئے دردمندی کا ثبوت ہے، پاکستان کی حکومت اور عوام آپ کے ایثار کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی میں بڑی مدد ملے گی، پاکستانی عوام سے آپ کی محبت دونوں ممالک کے برادرانہ تعلق کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔