شاہین آفریدی اور انشا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

شاہین آفریدی اور انشا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
لاہور: قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور انشا کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کی شادی کی تاریخ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی کا کارڈ بھی وائرل ہورہا ہے، جس میں شادی کی تاریخ اور مقام بھی درج ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ 17 ستمبر کو مکمل ہوجائے گا ، شاہین اور انشا کی شادی 19 ستمبر جب کہ 21 ستمبر کو اسلام آباد میں ولیمہ ہوگا تاہم اس حوالے سے شاہد آفریدی یا شاہین آفریدی کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ خیال رہے کہ فروعری میں شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا کراچی میں نکاح ہوا تھا جس میں معروف کرکٹرز اور قریبی رشتے داروں نے شرکت کی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔