راولپنڈی(پبلک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میں مسلح افواج نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا جبکہ کشمیریوں کی جدوجہد کیساتھ بھرپور یکجہتی کا بھی اعادہ کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو دوست ممالک سے فوجی رابطوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔