اسلام آباد (پبلک نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ سکندر سلطان راجہ کل لاہور میں صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر میں دن گزاریں گے۔
چیف الیکشن کمشنر لاہور دفتر میں ڈسکہ ضمنی الیکشن کی نگرانی بھی کریں گے۔