منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس اسپیکر کو جمع کرا دیا گیا

منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس اسپیکر کو جمع کرا دیا گیا
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا گیا جو پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسد قیصر کے حوالے کیا۔منحرف ارکاین کیخلاف ریفرنس آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کرایا گیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ منحرف ارکان نے پی ٹی آئی چھوڑ دی اور اپوزیشن پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرلی ہے جبکہ تمام ارکان پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ ریفرنس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس بھی جاری تاہم انہوں نے شوزکاز نوٹس کا خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔ ریفرنس میں اسپیکر اسد قیصر سے استدعا کی گئی ہے کہ منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔