کراچی میں عیدالفطر کی نماز ادا، بوہرہ برادری کی ملک وقوم کیلئے خصوصی دعائیں

bohra eid
کیپشن: bohra eid
سورس: google

 ویب ڈیسک : بوہری برادری آج عیدالفطرجوش وخروش سے منارہی ہے۔

کراچی میں بوہری برادری کی جانب سے صدرکی طاہری مسجد  سمیت شہرکی مختلف مساجد میں عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔

نماز عید کے موقع پر  مساجد کے باہر اور اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،پولیس اور رینجرز اہلکار سکیورٹی کے لیے تعینات تھے۔

عید کی نماز میں بوہرہ برادری بچے ، بزرگ بھی بڑی تعداد میں نماز عید کی ادائیگی کے لیے موجودتھے۔ نماز عید میں ملک و قوم کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں آج شوال کا چاند دکھائی دینے کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے عیدالفطر بدھ کے روز ہوگی۔

Watch Live Public News