جیل آپ لوگوں کو ڈرا سکتی ہے مجھے نہیں، شیخ رشید

جیل آپ لوگوں کو ڈرا سکتی ہے مجھے نہیں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ آج دس محرم ہے اور یزیدی قوتوں کو کوئی شرم نہیں، میری اسلام آباد رہائش گاہ پر 4 گاڑیوں کےساتھ چھاپہ مارا گیا، لال حویلی میں سفید کپڑوں کی پوری پلٹون بھیجی گئی، میں نے اپنی آدھی زندگی جیل میں گزاری ہے، جیل میرا سسرال اور ہتھکڑی میرا زیور ہے اور موت میری محبوبہ ہے. شیخ رشید کیا کہنا تھا کہ میں مقابلے سے بھاگنے والا نہیں، میں کوئی منی لانڈر نہیں ہوں، میں پاکستان کی عظمت اور ترقی کا سپاہی ہوں، ہر قیمت پر پاکستان کی عظمت اور پاکستان کے اصول اور عمران خان کی دوستی نبھاؤں گا، جیل آپ لوگوں کو ڈرا سکتی ہے مجھے نہیں، جیل آپ لوگوں کو ڈرا سکتی ہے بھگوڑوں جو سعودی عرب اور لندن بھاگتے ہو. ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنا بکسا باندھا ہوا ہے، میں نے اپنی پیسٹ ، شیونگ کریم ، اور دوائی سب رکھی ہے، وارنٹ کے بغیر میرے داخل ہوئے تو اپنی حفاظت کرنے کا قانونی اور آئینی حق رکھتا ہوں. اس سے قبل سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کیلئے پولیس نے ایف سیون فور میں انکی رہائش گاہ پر ریڈ کیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی ٹیمیں کچھ دیر تک وہاں موجود رہنے کے بعد واپس چلی گئیں۔واضح رہے کہ آج ہی پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو گرفتارکیاگیاہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔