واٹس ایپ میں نیا فیچر اسکرین شیئرنگ متعارف کرادیا گیا

واٹس ایپ میں نیا فیچر اسکرین شیئرنگ متعارف کرادیا گیا
میٹا کی جانب سے اب واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر اسکرین شیئرنگ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ میٹا کی جانب سے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ میں نئے فیچرز کے اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکرین شیئرنگ فیچر کا اعلان میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے فیس بک پوسٹ اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکرین شیئرنگ کے ذریعے صارفین اپنی دستاویزات، تصاویر اور دیگر تفصیلات ویڈیو کالز میں شیئر کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ اس فیچر پر مئی 2023 سے کام کیا جا رہا تھا۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ: اسکرین شیئر کرنے کیلئے صارف کو واٹس ایپ پر اپنے کسی کانٹیکٹ کو کال کرنا ہوگی۔اس کے بعد اسکرین پر نیچے بائین کونے میں اسکرین شیئر کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا۔جس کے بعد صارفین اپنے اسمارٹ فون ڈسپلے کو مکمل طور پر دوستوں اور شتے داروں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ونڈوز ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بتدریج جاری کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ واٹس ایپ کی جانب سے لینڈ اسکیپ موڈ میں ویڈیو کالنگ سپورٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔یہ سپورٹ اس وقت زیادہ مددگار ثابت ہوگی جب صارفین اس پلیٹ فارم کو اسکرین شیئرنگ کے لیے استعمال کریں گے.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔