اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان میں جان لیوا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے، نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی طرف سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کےمطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 40 مریض جابحق ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار آٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید چالیس جانیں نگل گیا ہے۔ پاکستان میں اس وقت کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 31 ہزار 510 ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 12 ہزار 943 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ 56 ہزار 519 مصدقہ کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان بھر میں کورونا سے تاحال 12 ہزار 66 اموات ہوچکی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 31 ہزار 509 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔