اسلام آباد (پبلک نیوز) "میں بھی عمران خان ہوں" مہم کا پہلا مرحلہ، پی ٹی آئی ورکرز کا جوش وجذبہ دیدنی، "میں بھی عمران خان ہوں" مہم کو عوام میں بھر پور پذیرائی ملنے لگی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے "میں بھی عمران خان ہوں" مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ کپتان کے ووٹرز اور سپورٹروں کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی بھی مہم میں کافی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ صرف ایک ہی روز میں 27 ہزار لوگوں نے "میں بھی عمران خان ہوں " مہم جوائن کرلی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر "میں بھی عمران خان ہوں" چیلنچ بھی ہزاروں کراس کر گیا ہے۔
سو شل میڈیا پیجز پر مہم "میں بھی عمران خان ہوں" کو جوائن کرنے والوں میں اوورسیز کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ پی ٹی آئی ورکرز شہزاد گل اور طارق دین نے 2018 کے الیکشن کی یاد تازہ کردی۔ مہم کے دوسرے مرحلے میں نئے نغمے اور پارٹی ترانے شامل کئے جائیں گے۔