(ویب ڈیسک ) ترجمان پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی عزیز اعوان نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے ترجمان عزیر اعوان نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہر محاذ پر میدان میں آئے ہیں۔کوئی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے عناصر پر نظر رکھنا ہوگی، اسد عمر و دیگر لوگ آج کدھر ہیں، ہمارا جینا مرنا پاک فوج کیساتھ ہیں، اپنے اداروں کو سر کا تاج سمجھتے ہیں۔
عزیز اعوان نے کہا کہ ایسی کسی سیاسی جماعت یا این جی او کو پاک فوج پر بات نہیں کرنے دینگے۔ مطالبہ کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے۔