لاس اینجلنس ( پبلک نیوز) فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کے مداح فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کا 4 سیکنڈ کا ایسا شاٹ جس کی تیاری میں 8 ماہ کا عرصہ لگ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کے مداح فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز مداحوں کیلئے فاسٹ 9 کا 30 سیکنڈ کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے جس میں فلم کی شوٹنگ دکھائی گئی ہے۔ فلم کے ہدایت کار جسٹسن لن نے سماجی وابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس چار سیکنڈ کے شاٹ کی تیاری میں ہمیں 8 ماہ لگے ہیں۔
One 4 second shot in #F9. 8 months of prep. 4 days of production. 3 cars destroyed. Work from over a hundred of the most dedicated and talented crew. Best job in the world! pic.twitter.com/QK4wNYvAhE
— Justin Lin (@justinlin) February 7, 2021
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سین کو فلم کرنے میں چار دن لگے اور اس دوران تین گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ ہدایتکار نے فلم کے کریو کی محنت کو خوب سراہتے ہوئے انہیں دنیا کی بہترین ٹیم قرار دے دیا ہے۔
یاد رہے فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز یونیورسل پروڈکشن کمپنی کی سب سے بڑی فلم سیریز ہے۔ فلم باکس آفس پر ابتک 5 بلین ڈالرز کما چکی ہے۔ فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کورونا وبا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی اور گزشتہ سال ریلیز نہ ہوسکی۔ ایکشن سے بھرپور فلم رواں سال ریلیز ہونے کا کافی امکان ہے۔