پورن پروڈکشن سے منسلک منی لانڈرنگ کیس: شلپاشیٹی کےگھر چھاپہ، اہم دستاویزات برآمد 

پورن پروڈکشن سے منسلک منی لانڈرنگ کیس: شلپاشیٹی کےگھر چھاپہ، اہم دستاویزات برآمد 
کیپشن: پورن پروڈکشن سے منسلک منی لانڈرنگ کیس: شلپاشیٹی کےگھر چھاپہ، اہم دستاویزات برآمد 

ویب ڈیسک: پورن پروڈکشن سے منسلک منی لانڈرنگ کیس شلپا شیٹی اور راج کندرا کے گھر پر پھر   چھاپہ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

یاد رہےراج کندرا کو اس سے قبل جولائی 2021 میں ممبئی کرائم برانچ نے تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات کے تحت گرفتار کیا تھا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آج پھر بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر بزنس مین راج کندرا سمیت متعدد افراد کے گھروں کی تلاشی لی۔

تلاشی کی کارروائیاں مبینہ طور پر موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے فحش مواد کی تیاری اور تقسیم سے متعلق الزامات کے بارے میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات سے منسلک ہیں۔

 راج کندرا کو پہلے جولائی 2021 میں ممبئی کرائم برانچ نے تعزیرات ہند اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا تھا، بعد میں شہر کی عدالت سے ضمانت حاصل کر لی۔

اس سےقبل بھارتی حکام نے کرپٹوکرنسی فراڈ کیس میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی تقریباً 97 کروڑ مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لی تھیں۔

جن میں جوہو میں واقع اُن کا ایک رہائشی فلیٹ بھی شامل ہے جو شلپا شیٹی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

اس کے علاوہ دیگر جائیدادوں میں راج کندرا کا پونے میں ایک رہائشی بنگلہ اور ساتھ ہی اُن کے شیئرز شامل ہیں، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے ضبط کیے گئے فلیٹ، بنگلے اور شیئرز کی مالیت بھارتی 97 کروڑ سے زائد بتائی جارہی ہے۔

تفتیش میں الزام لگایا گیا ہے کہ سال 2017 میں سنگاپور میں قائم ایک فرم نے بٹ کوائن میں تقریباً 6,600 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی اور سرمایہ کاروں سے 10 فیصد ماہانہ منافع کا وعدہ کرکے دھوکے سے اُن سے رقم وصول کی تھی۔ راج کندرا اس کمپنی میں شراکت دار کے طور پر بینیفشری ہیں۔

اس کیس میں ممبئی پولیس اداکارہ شلپا شیٹھی سے بھی کئی بار پوچھ گچھ کرچکی ہے۔

Watch Live Public News