شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ سے 2 سانپ برآمد

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ سے 2 سانپ برآمد
کیپشن: شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ سے 2 سانپ برآمد

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کی ممبئی میں واقع رہائش گاہمنت‘ سے 2 سانپ برآمد کرلیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے بینڈ اسٹینڈ میں واقع ’ منت‘ کے لان میں 2 سانپ دیکھے گئے، جس کی اطلاع ملنے پر سانپ پکڑنے والے ماہر وکی دوبے کو رات 8 بجے طلب کیا گیا۔

ریسکیو ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک سانپ کو سیڑھی کے نیچے سے پکڑ لیا، جبکہ دوسرا سانپ پھسل کر گھر کے اندر داخل ہوگیا۔ بعد ازاں دوسرے سانپ کو بھی تلاش کرکے قابو کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک سانپ کی شناخت تقریباً 8 فٹ لمبے انڈین ریٹ اسنیک کے طور پر ہوئی، جو زہریلا نہیں ہوتا۔  دونوں سانپوں کو رہائشی علاقے سے دور لے جاکر ان کے قدرتی مسکن میں چھوڑ دیا گیا۔ سانپوں کے غیر زہریلے ہونے کی تصدیق کے بعد ’ منت‘ کے سیکیورٹی گارڈز اور عملے نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ممبئی کے بینڈ اسٹینڈ میں واقع ’ منتشاہ رخ خان کی رہائش گاہ ہونے کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے۔

Watch Live Public News