ویب ڈیسک: بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے بشوندھرا رہائشی علاقے سے ماڈل اور اداکارہ رِدھیکا رِدھی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق رِدھی ہفتے کی صبح تقریباً 6 بجے اپنے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
وٹارا پولیس اسٹیشن کے انچارج مظہر الاسلام کے مطابق اسپتال پہنچنے پر پولیس نے اداکارہ کی لاش تحویل میں لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
رِدھیکا رِدھی ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ تھیں اور متعدد ڈراموں میں کام کرچکی تھیں۔