پی ایس ایل کی ٹکٹ کہاں سے خریدیں؟ شائقین کیلئے بڑی سہولت

پی ایس ایل کی ٹکٹ کہاں سے خریدیں؟ شائقین کیلئے بڑی سہولت

لاہور (پبلک نیوز) پی ایس ایل سکس میں شائقین کی اسٹیڈیم آمد کا معاملہ پی سی بی نے معروف ای ٹکٹنگ کمپنی بک می ڈاٹ پی کے کو پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ٹکٹنگ پارٹنر مقرر کردیا.

کوویڈ صورتحال کے پیش نظر پی ایس ایل دیکھنے کے لئے شائقین کرکٹ صرف آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے، کورئیر کمپنی سے فزیکل طور پر ٹکٹ خریدنے کی تجویز مسترد ہوگئی. پی سی بی نے آن لائن ٹکٹنگ کی خرید و فروخت کے لئے bookme. Pk سے کنٹریکٹ کرلیا آن لائن ٹکٹنگ کی خرید و فروخت آئندہ ہفتے سے شروع ہوجائے گی.

پی ایس ایل کا آغاز 20 فروری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا،کراچی میں پی ایس ایل کے لئے کوویڈ کی وجہ سے 7500 شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت ہے. لاہور قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے لئے 5500 شائقین میچ دیکھ سکیں گے، ٹکٹوں کی قیمتوں سمیت مزید تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

Watch Live Public News