نوکوٹ: (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر نوکوٹ میں دو لڑکیوں کو اغوا کرکے بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا گیا۔ اغوا ہونے والی لڑکی میں سے ایک کی عمر صرف 13 سال ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ نوکوٹ کے قریب 16 میل موری پر پیش آیا، جہاں درجنوں مسلح افراد نے دن دیہاڑے ایک گھر میں گھس کر مرد، خواتین اور بچوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ 13 سالہ بچی سمیت دو لڑکیوں کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے اور نامعلوم مقام پر لے جاکر پوری رات اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ https://twitter.com/Asim_pakistani1/status/1490753024897212424?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1490753024897212424%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F79458%2Fgangrape-sindh-crime-abduction-police-rape%2F لڑکیوں کے اہلخانہ نے پولیس سے مدد کیلئے درخواست دی مگر بے سود۔ پولیس سارا دن اور پوری رات لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں ناکام رہی۔ ملزمان پوری رات لڑکیوں کو اپنی ہوس اور تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور اگلے روز لڑکیوں کو ایک پولیس اہلکار کے گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ https://twitter.com/Faizankhn11/status/1490981706740166656?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1490981706740166656%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F79458%2Fgangrape-sindh-crime-abduction-police-rape%2F واقعہ کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور 12 ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ مزید 8 ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جو مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے۔ https://twitter.com/HaleemAdil/status/1491039704674091008?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491039704674091008%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F79458%2Fgangrape-sindh-crime-abduction-police-rape%2F دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی میرپورخاص کو ٹیلی فون کرکے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایات کیں۔ https://twitter.com/HaleemAdil/status/1491019925468553216?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1491019925468553216%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F79458%2Fgangrape-sindh-crime-abduction-police-rape%2F سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے واقعہ پر ردعمل دیتےہوئے پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی کے قریبی رشتہ دار متاثرہ خاندان کو دھمکانے میں مصروف ہے، افسوس کی بات ہے ہر غلط کام سندھ حکومت کی سرپرستی میں ہوتا ہے۔