ویب ڈیسک: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے، 2 کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ 3 کی تلاش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہالہ اولڈ کے مقام پر دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 بچے گہرے پانی میں چلے گئے اور تیز بہاؤ کی وجہ سے ڈوب گئے، بروقت اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے 2 بچوں کو زندہ بچا لیا۔
ڈوبنے والے 3 بچوں کی لاشیں تاحال نہ مل سکیں، مقامی غوطہ خور بچوں کی لاشیں تلاش کرنے میں ناکام رہے، اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا، صبح پاک نیوی کے غوطہ خوروں کی مدد سے لاشیں تلاش کی جائیں گی۔