طلبہ کیلئے خوشخبری ، سندھ میں تمام اسکولز کی چھٹیوں میں اضافہ

طلبہ کیلئے خوشخبری ، سندھ میں تمام اسکولز کی چھٹیوں میں اضافہ

(ویب ڈیسک ) سندھ میں تمام اسکولز کی چھٹیوں میں اضافہ ، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولز کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردارعلی شاہ کا کہنا ہے کہ   گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئےتعطیلات میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا  ہے.اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  تمام نجی و سرکاری اسکولز جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔ 

Watch Live Public News