لاہور ( پبلک نیوز) دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین معلومات سامنے آ گئی ہیں۔ ترجمان واپڈا کی جانب سے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد 20 ہزار 400کیوسک اور اخراج 43 ہزارکیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد 9 ہزار700کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک ہے۔ چشمہ میں پانی کی آمد 43ہزارکیوسک اور اخراج 47ہزارکیوسک ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 9ہزار500کیوسک اور اخراج 8 ہزار800کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 6 ہزار800کیوسک اور اخراج 6 ہزار800کیوسک ہے۔ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 8لاکھ 54 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 15لاکھ 73ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 49 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 24 لاکھ 76 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔