”فیصل واؤڈا سے شاید پی ٹی آئی کے مفادات ختم ہو گئے“

”فیصل واؤڈا سے شاید پی ٹی آئی کے مفادات ختم ہو گئے“
کراچی ( پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں سچ کی فتح ہوئی ہے، فیصلہ قانون کے مطابق کردیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی کی بات کرتی تھی اس فیصلے کا احترام کر کے سینیٹ کی نشست پر انتخاب کرائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ میں محفوظ فیصلے سنائے جانے لگے ہیں۔ جو تحفظ پی ٹی آئی کی حکومت کو رہا، اب ختم ہونا چاہیے، جمہور کو تحفظ ملنا چاہیے۔ روٹی کپڑا مکان پی پی کا منشور ہے۔ کے ایم سی کے پاس اپنی زمین موجود ہے۔ اس سے قبل کہ چائنا کٹنگ ہو اسے لوکاسٹ ہاؤسنگ کی جائے گی۔ زمین کی نشاندھی کردی گئی اور فائنلائز کیا جارہا ہے۔ کمزور عمارات اور کے ایم سی ملازمین کو دینے کا فیصلہ اور اوپن بیلٹنگ کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ امین تو امین گنڈہ پور ہی ہے شاید صادق بھی کوئی ہوگا۔ شاید اب پی ٹی آئی کے مفادات ختم ہوگئے ہیں۔ عوام اس حکومت سے پریشان ہوچکے ہیں۔ یہ گری ہوٸی حکومت ہے اسے گرانے کی ضرورت نہیں خود گرنے والی ہے۔ مزید بتایا کہ زمین بلدیہ عظمیٰ کی ہے وہاں کالج تعمیر کیا، برابر کی زمین پر گراؤنڈ بنایا۔ جب کالج بنا اس وقت کے ایم سی کے میئر وسیم اختر نے گراؤنڈ کا سرفراز کی خدمات پر نام رکھا۔ ایشو بنا کر کسی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، تفیش سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ سرفراز نے نہ کالج پر قبضہ کیا ہے نہ کالج نے ان کی زمین پر قبضہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔