اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع

اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مطلع ابر آلود، گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب میں بارش اور ژالہ باری، پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جب کہ گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، مری اور گلیات میں درمیانی سے شدید برفباری کا بھی امکان ہے ۔ ادھر آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں رات گئے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے دارالحکومت اور گردونواح میں موسم سرد ہوگیا ہے ، سیاحتی مقامات سراں، کوہ مکڑہ، گنگا چوٹی، پیر چناسی اور نیلم کے پہاڑوں پر برف نے ڈھیرے ڈال لیے ہیں ۔ برفباری کی وجہ سے وادی لیپا شاہراہ ایک مرتبہ پھر سے بند ہونے کا خدشہ ہے ، شدید برف پڑنے سے وادی گریس شاہراہ 23 روز سے بدستور بند ہے، فاروڈ کہوٹہ حویلی کی رابطہ سڑکیں بھی برفباری کی وجہ سے بند ہیں ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔