پاکستان کی یو اے ای کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

پاکستان کی یو اے ای کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست
اسلام آباد: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے صدر متحدہ عرب امارات کو خط لکھا ہے۔ یو اے ای سے 2 ارب ڈالر کا قرض جنوری میں میچیور ہو رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر ڈپازٹ اسٹیٹ بنک میں رکھوائے گئے، ایک ارب ڈالر 17 جنوری اور ایک ارب ڈالر 23 جنوری کو میچیور ہو رہے ہیں، ایک ارب ڈالر پر 3 فیصد اور ایک ارب ڈالر 6.5 فیصد شرح سود عائد ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی قرض رول اوور کرانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔