اسلام آباد(پبلک نیوز) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں لڑکا لڑکی پر تشدد کیس کی سماعت ہوئی ، عداکت نےگرفتارعثمان مرزا سمیت 3ملزمان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا.
جوڈیشل مجسٹریٹ نےملزمان کو 4 روز کےلیےپولیس کےحوالے کردیا. ادھر وزیرِ اعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمن کی ملاقات ہوئی. ملاقات میں وزیرِ اعظم کو آئی جی اسلام آباد نے ای الیون 2 میں جوڑے کی جنسی ہراسگی اور حبسِ بے جا کے واقعہ پر پیش رفت سے آگاہ کیا.
اسلام آباد میں تشدد کیس میں پولیس نے متاثرہ نوجوان لڑکی اور لڑکے کے بیانات ریکارڈ کرلیے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور لڑکا آپس میں شادی کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کاروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلاوانے کیلئے آئی جی خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں. مزید مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کیلئے تمام سائنٹفک وسائل کو برؤئے کار لایا جارہا ہے. اسکےعلاوہ وزیراعظم کو اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی.
یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بااثر ملزم عثمان مرزا کو گرفتار کر لیا گیا.وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بااثر ملزم لڑکے اور لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، اور انہیں غلیظ گالیاں نکال رہا ہے. ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا. ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹوئٹر پر #ArrestUsmanMirza کا ٹرینڈ چلتا رہا.