کراچی ( پبلک نیوز) سندھ بھر میں عوام بارش کیلئے ہوجائے تیار۔ سندھ میں مون سون جولائی کے دوسرے ہفتے میں شروع۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جولائی سے سندھ میں مون سون سسٹم داخل ہونا شروع جن میں شدت 14 یا 15 جولائی کو آسکتی ہے۔ جولائی سے 30 جولائی کے درمیان سندھ میں دو سے تین بارشوں کے سسٹم آئیں گے اور کراچی سمیت سندھ بھر میں اوسط درجے کی بارشیں ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ذالحج کے شروع کے 10 دن بارشوں میں گزریں گیں۔ بارشوں سے مویشی منڈیاں اور عید شاپنگ بھی متاثر ہوگی۔ کراچی میں لائٹ کا بوسیدہ نظام بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔ نشیبی علاقوں میں نالوں کی صفائی کا کام بھی مکمل نہ ہوسکا۔