پبلک نیوز: فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کسی بھی سیریز کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے۔ کل ایک برا دن تھا جو پرفارمنس رہی ہم اس سے بہت بہتر کی ٹیم ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ جب بھی میچ میں برا کھیلیں تو سب اکٹھے بیٹھ کر غلطیوں کا جائزہ لیتے ہیں۔ کوچز اور اینالسٹ کی مدد سے غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ آئندہ میچز میں بہتر کھیل سکیں۔ مجھے یقین ہے کہ ہم لارڈز میں کم بیک کریں گے۔ اپنی ٹیم کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، لارڈز کے میدان میں کم بیک کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لارڈز میں ہماری حالیہ پرفارمنس بہتر رہی ہے۔ کہہ سکتے ہیں کہ لارڈز کی کنڈیشنز ہمارے لیے سازگار رہتی ہیں۔ ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم اور امام الحق نے بھی لارڈز میں اچھا اسکور کیا تھا۔ میری کیرئیر بیسٹ باؤلنگ بھی لارڈز میں ہی ہے۔ ہمیں بیٹنگ اور باؤلنگ میں پارٹنرشپ لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو فینز کی اسپورٹ رہتی ہے۔ کارڈف میں بھی حوصلہ افزائی کے لیے کراؤڈ موجود تھا۔ امید ہے لندن میں بھی پاکستانی شائقینِ کرکٹ میچز دیکھنے آئیں گے۔