پاکپتن ( پبلک نیوز) تھانہ چکبیدی کے علاقہ میں منچلوں کا قانون سے کھلواڑ، ملزمان کی شدید ہوائی فائرنگ، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ گونجتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے کھلے عام ہوائی فائرنگ کی اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش بھی کی۔ دیہات میں شدید فائرنگ کرنے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں جدید اسلحہ سے لیس ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق چکبیدی پولیس فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہی ہے۔