چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ، چوہدری شجاعت حسین

چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ، چوہدری شجاعت حسین
گجرات: چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے، نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اس میں کوئی ایسی بات نہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے، کہتے ہیں باپ بیٹے میں بھی نظریاتی اختلاف ہوسکتا ہے۔ کیا میں نے اور پرویز الہٰی نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی سے روز ملاقات ہوتی ہے، عید پر بھی ملاقات ہوگی، نماز ایک ساتھ پڑھیں گے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارے بچوں میں اختلاف والی بات غلط ہے، فیملی میں نہ کوئی سیاسی اختلاف ہے نہ ذاتی اختلاف، نئی نسل کے خیالات ہمیں سننے چاہیے۔ سربراہ ق لیگ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت سازی کا 17 جولائی کے بعد پتہ چلے گا، 17 جولائی کو پنجاب میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونا چاہیے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔