ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے آئی ایس آئی کو کال ریکارڈ اور ٹریس کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔ جس کے تحت اب آئی ایس آئی کسی بھی ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کی ریکارڈنگ کر سکے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی کو اب کال ریکارڈ، میسیجز اور کال ٹریس کرنے کا اختیار ہو گا۔ جس کے بعد اب موبائل کال، واٹس ایپ کال، میسجز اور دیگر اپلیکیشنز کی ریکارڈنگ ہوسکے گی۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے آئی ایس آئی کے گریڈ 18 یا اس سے اوپر کے افسران کو یہ اختیار دیا ہے۔ جس کی منظور وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے دی ہے۔
آئی ایس آئی کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 1996 کی سیکشن 54 کے تحت اختیار دیا گیا۔